Breaking News

Witr Sone Se Pehle Phar Liya Karo _ (جامع الترمذی) Hadees in Urdu

Witr Sone Se Pehle Phar Liya Karo

•┈┈••❀❁❀•┈•
📗📘 جامع الترمذی📗📘
╰┅┈•✿ ͜✯͜ ✿•┄┅​╯​​​


Witr Sone Se Pehle Phar Liya Karo _ (جامع الترمذی) Hadees in Urdu - https://hadeesinurdupak.blogspot.com/


🔖 حدیث نمبر 455


مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا کہ میں وتر سونے سے پہلے پڑھ لیا کروں۔ 
امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- ابوہریرہ رضی الله عنہ کی حدیث اس سند سے حسن غریب ہے، ۲- اس باب میں ابوذر رضی الله عنہ سے بھی روایت ہے، ۳- صحابہ کرام اور ان کے بعد کے لوگوں میں سے اہل علم کی ایک جماعت نے اسی کو اختیار کیا ہے کہ آدمی جب تک وتر نہ پڑھ لے نہ سوئے۔


🔖 حدیث نمبر 456


نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے جسے اندیشہ ہو کہ وہ رات کے آخری پہر میں نہیں اٹھ سکے گا، تو وہ رات کے شروع میں ہی وتر پڑھ لے۔ اور جو رات کے آخری حصہ میں اٹھنے کی امید رکھتا ہو تو وہ رات کے آخری حصہ میں وتر پڑھے، کیونکہ رات کے آخری حصے میں قرآن پڑھنے پر فرشتے حاضر ہوتے ہیں، یہ افضل وقت ہے“۔


╰┅┈•✿ ͜✯͜ ✿•┄┅​╯​​​
✯͜ ✿•┄┅​╮* ╰┅┈•✿ ͜✯͜

No comments